مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس نے جنیوا میں شام امن مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل کو جلد از جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اتفاق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کیا گیا۔
بیان کے مطابق فریقین نے اپنی گفتگو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں شروع ہونے والے شام امن مذاکرات میں پیدا ہونے والے عارضی تعطل کو افسوسناک قرار دیا اور اس تعطل کو ممکن حد تک مختصر رکھنے کے حوالہ سے ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔
ادھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں جاری بحران کو بہر صورت سیاسی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لندن میں ڈونر کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل کے ذریعے تبدیلی خواہ کتنی مشکل کیوں نہ ہو اس مسئلہ کا پائیدار حل یہی ہے۔ ادھر شام کے دو شہر نبل اور الزہراء کو شامی فورسز اور عوامی رگآر دستوں نے وہابی دہشت گردوں کے محاصرے سے آزاد کرالیا ہے ان دو اہم شہروں کی آزادی کے بعد وہابی دہشت گردوں کے حوصلے بہت زيادہ پست ہوگئے ہیں اور خونخوار وہابی دہشت ترکی کی سرحد کی طرف فرار کررہے ہیں۔
امریکہ اور روس نے جنیوا میں شام امن مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل کو جلد از جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
News ID 1861582
آپ کا تبصرہ